ہم ایک پرامن پارٹی ،ہم پر تشددنہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے،علی امین گنڈاپور

ہم ایک پرامن پارٹی ،ہم پر تشددنہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ ...
ہم ایک پرامن پارٹی ،ہم پر تشددنہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے،علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں،ہم پر تشددنہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہمارا دھرنا جاری ہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا،مجھ پر 9مئی کے مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں،پرامن دھرنے پر گولیاں کیوں چلائی گئیں،ہم ایک پرامن پارٹی ہیں،ہم پر تشددنہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔

ان کاکہناتھا کہ ڈھائی سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی،ہم پر بے بنیاد مقدمات کاٹے گئے ہیں،ہم نےاسلام آباد مارچ کیلئےپرامن احتجاج کی کال دی،احتجاج کےدوران ہمارے متعدد لوگ شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے، کارکنوں پر تشددکی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کراؤں گا،انہوں نے کہاکہ جس ملک میں وزیراعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے عام پاکستانیوں کی کیا اوقات ہے،یہ صوبہ اپنا مینڈیٹ، اپنا حق لینا چاہتا ہے،ان کاکہناتھا کہ براہ راست گولیاں ماری گئیں،مجھ پر براہ راست حملہ ہوا، اغوا کی کوشش کی گئی،مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔