جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا: فیصل کریم کنڈی
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کردیا۔
روز نامہ امت کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع کے شہریوں کو پاسپورٹ کے حوالے سے مشکلات تھیں، میری کوشش ہے کہ وفاقی اداروں کے مسائل حل کرسکوں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، گلوٹی کے مقام پرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بھی جلد ہوگا۔
گورنرپختونخوا نے کہا کہ 16دسمبرکے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبائی حکومت کرم کے آئی ڈی پیزکےساتھ تعاون کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہوگا، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا آج مولانا ان کا مسیحا بنا ہوا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا، کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات ہیں وہ دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔