ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبئی میں ایئر انڈیا کی 25 سالہ خاتون پائلٹ سریشٹی تلی نے مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں خاتون کے بوائے فرینڈ کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سریشٹی کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع انکے فلیٹ سے برآمد کی گئی۔ انکے بوائے فرینڈ، 27 سالہ آدتیہ پانڈے کو گرفتار کر کے 29 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سریشٹی کے انکل نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ آدتیہ پانڈے اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی اور جھگڑا کرتا تھا، جس کے باعث سریشٹی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔