بیرسٹر امجد ملک کی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات ،میڈیا کے طالبعلموں کیلیے اہم اعلان کر دیا

Nov 27, 2024 | 11:25 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چئیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی۔او پی سی پنجاب  نے میڈیا کے طالب علموں کو انٹرن شپ کروانے کا  اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر وائس چیئر پرسن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ صحیح معلومات کی ترسیل میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی املاک کو محفوض بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کا خیال رکھے۔ لاہور  پریس کلب ایشیاء کا سب سے بڑا پریس کلب ہے۔

 صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

 اس موقع پر سیکریٹری لاہور پریس کلب زاہد ملک بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں