کترینہ کیف اپنےشوہر وکی کوشل کو صبح سویرے بھوت کی آوازنکال کر اٹھاتی ہیں

Oct 27, 2022 | 01:41 PM

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نےاپنے   شوہر  وکی کوشل کو شادی کے بعد صبح سویرے اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی دی ۔ جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی کی پسندیدہ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں سمیت بالی ووڈ اداکار بھی انکی جوڑی کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر وکی کوشل کو صبح سویرے اٹھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی،جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ" بیوی کا ویک اپ کال"۔اداکارہ نے وکی کو صبح اٹھاتے ہوئے اپنی نئی فلم "فون بھوت "کی طرح کی بھوت کی آواز نکال کر وکی کو جگانے کی کوشش کی لیکن وکی اتنی گہری نیند میں ہوتے ہیں کہ ان پر  اپنی بیوی کی بھوت والی آواز سن کر بھی خوف طاری نہیں ہوتا بلکہ وہ بنا ڈرے نیند میں دوبارہ کمبل منہ پر اوڑھ کر سو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف  کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ کی اس ویک اپ کال پر دل چسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔کترینہ اور ویکی کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی۔ ویکی ، سارہ علی خان کے ساتھ نئی فلم میں جلد نظر آئیں گے ، تاہم ابھی تک سارہ اور ویکی کی فلم کا نام نہیں بتایا گیا ۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف کی نئی فلم فون بھوت  4 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں