فیصل آباد (این این آئی)حکومت لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تا کہ وہ ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ جانوروں خصوصا دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔