ملتان (وقا ئع نگار) اینٹی کرپشن ملتان سرکل نے ویسٹ منجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے مقدمہ میں ڈرائیور کی بھرتی اور گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے ایم ڈی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان سرکل مہر افضل مہار نے ایم ڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی فخر اسلام ڈوگر سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔جس میں سال 2018 اور 2017 میں کنٹینر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
مرمت۔گاڑیوں کے انجن۔ائل و ٹائر کی خریداری۔اور ڈرائیور کی بھرتی کے تمام ریکارڈ اور تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد اور متعلقہ فورم سے تصدیق شدہ شامل ہیں واضح رہے اینٹی کرپشن ملتان سرکل میں فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھی مقدمہ درج ہے۔
ویسٹ منجمنٹ