ڈھاکہ (پ ر)جامعہ ڈھاکہ کے شعبہ اردو کی جانب سے سال اول کے نووارد طلباء کے استقبالیہ اور موسم سرما کے روایتی پیٹھا کی خوشی میں ایک شاندار شامِ غزل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 29 دسمبر 2024 کو سہ پہر 3 بجے آر۔سی معظم دار آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
اس تقریب کے صدر محفل، پاکستان کے ہائی کمشنر، سید احمد معروف ہوں گے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ جامعہ ڈھاکہ، پروفیسر نیاز احمد خان، پی ایچ ڈی، اور پروفیسر ڈاکٹر صدیق الرحمن خان بطور مہمانان خصوصی شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں، ڈین، سماجی کلیات، جامعہ ڈھاکہ مہمانِ اعزازی کے طور پر تقریب کی زینت بڑھائیں گے۔
پروگرام کی میزبانی شعبہ اردو کے صدر، غلام مولا ، کریں گے۔ اس شام کا مقصد طلباء کا خیر مقدم کرنا اور اردو زبان و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔