میاں نواز شریف کا اسرار احمد خان کی وفات پر اظہارِ افسوس

Dec 28, 2024 | 07:31 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اسرار احمد خان صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک باوفا، مخلص، اور دیرینہ ساتھی تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 میاں نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزیدخبریں