خانیوال (بیورونیوز) اخبار فروش یونین کی حلف برداری کی تقریب میں آل پاکستان اخبار فروش کے تا حیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان نے اخبار فروش کو اخباری صنعت کی ریڈ ھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا اخبار فروش یونین میں جو اتفاق اوریک جہتی دیکھنے میں آئی ہے اس کی مثال محنت کشوں کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کسی بھی دوسری یونین میں دکھائی نہیں دیتی ڈرتا ہوں اخبار فروشوں کے اتحاد کو کسی کی نظر نہ لگ جائے کارکنون پر رشک آتا ہے اس تنظیم کی کارکن پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں فجر کی اذان سے پہلے اخبار فروش محنت کش کی ذمہ داریوں کا آغا ز ہوتا ہے گزشتہ روز خانیوال میں اخبار فروش یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں کو ئی دوسری رائے نہیں ہے معاشرے کو شعور دینے اور افراد کو با خبر بنانے میں اس کا لا زوال کردارہے معلومات تقسیم کرتے ہیں جبکہ ان کی مسلسل محنت اور پر عزم سوچ کا یہ نتیجہ ہے کہ اخباری امپائر ز ان کے وجود سے قائم ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اخبار فروش کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے آپ لوگوں سے آج تک غداری نہیں کی وہ میری زندگی کا آخری دن ہوگا جس دن میرے قول فعل میں تضاد ہو ا میری ذات پر کوئی حملہ کر کے توچھوڑ دوں گا لیکن اگر کوئی ہماری تنظیم پر حملہ کرے تو اُسے نہیں چھوڑوں گا ایک ماہ کے اندر ملتان کے اخبارات مالکان سے 25موٹر سائیکل لے کر دوں گا یہ میرا وعدہ ہے 1884میں خواب دیکھا اخبار فروش یونین نے وہ خواب 40فیصد کمیشن کی صورت مین پورا ہوا اخبار فروش یونین کی حلف طرداری کی تقریب جناح لائبریری میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی امتیاز احمد گھمن تھے انہوں نے کہا اخبار فروش کے حقوق کو کبھی فرا موش نہیں کیا جاسکتا اور جو ذمہ داری ہم پر ہے وہ ہم احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں تقریب میں ایوب مہر ،رانا عرفان،سعید بادشاہ،احمد مختار ،چوہدری نذیر احمد چیئر مین ،غلام فرید سیال ،شیخ بلال ،منیر احمد ،عبدالستارخاور ،حافظ محمد صدیق ،عامر اقبال ،سہیل پاشا ،ملک الیا س ،وائس پریذیڈنٹ چوہدری محمد شریف ،شیخ عمر دین شیخ عمردراز ،منیر احمد ،عقیل عباسی ،نے خطاب کیا انہوں نے خانیوال کیاخبار فروش کے صدر ناصر لنگاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی تقریب منعقد کی جس سے تنظیم کے تمام عہدیداران کے سر فخر سے بلند ہو گئے تقریب میں چیئر مین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے بھی خطاب کیا وائس چیئر مین رانا عبدالرحمن نے کہا آج کا تحاد دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں ہمیشہ اتحاد ہی سے ہر جنگ جیتی جا سکتی ہے