سورج اور روشنی اور دھوپ کے طبی فوائد

Jun 28, 2014 | 04:37 PM

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سورج کی روشنی اور دھوپ کی اہمیت کو صدیوں سے تسلیم کیا جاتا رہا اور اب سائنس دانوں نے تصدیق کی ہے کہ دھوپ سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جبکہ ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ ذہنی کیفیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں کہ بلند فشار خون کے عارضے میں مبتلا افراد میں دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے کیلئے وٹامن ڈی سپلیمنٹ متبادل دوا کے طور پر تجویز کی جاسکتی ہے۔ تحقیق سائنسی رسالے ”دی لینسیٹ میڈیکل جرنل“ میں شائع ہونیوالی تحقیق میں یورپ اور شمالی امریکہ سے 146,500 افراد کے ڈیٹا بیس سے جنیاتی اعدادوشمار کا استعمال کیا گیا۔ آسٹریلین سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن نتائج کے ثبوت کے طور پر شواہد پیش نہیں کئے گئے تاہم یہ اس نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جیس میں وٹامن ڈی یا (حیاتین) کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔ تحقیقاتی نتیجے سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی مقدار میں 10 فیصد کا اضافہ، ہائپر ٹینشن اور بلند فشار خون کے خطرے کو 8.1 فیصد کم کرسکتی ہے۔

مزیدخبریں