پشاور ہائیکورٹ: سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور ہائیکورٹ: سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد
پشاور ہائیکورٹ: سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار نے کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال سے علاقے میں پانی زہر آلودہ ہوتا جارہا ہے، سونا نکالنے کے لئے مرکری کو جلایا جاتا ہے جبکہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی ہے۔
وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے کان کنی میں میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے محکمہ معدنیات کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔