گلگت کے علاقے چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے خاندان کے 5افراد جاں بحق

28 جون 2017 (09:11)

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلگت کے علاقے چلاس میں کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔

سماءٹی وی کے مطابق چلاس کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

مزید خبریں پڑھیں، عید کے تیسرے روز بھی ملک لرز اٹھا کیونکہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت کار بونر فارم سے چلاس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔ کار میں سوار افراد سیاحت کیلئے گلگت جا رہے تھے ۔

مزیدخبریں