دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے

Nov 28, 2024 | 10:20 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کیلئے سکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کیلئے مضبوط سکواڈ ہو گا جس میں سابق کپتان بابراعظم سمیت فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہو ئے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال ٹیم میں فخر کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کیلئے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر بیٹر اور بولر ز کو آرام دیا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اسکواڈز کا اعلان متوقع ہے جب کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جنوبی افریقا میں لگانے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں