میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کیا کہا؟جانیے

Oct 28, 2024 | 03:46 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف  امریکا جانے  کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوازشریف کو الوداع کہنے کیلئے چند لیگی کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے،صدر ن لیگ میاں نوازشریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن پہنچیں گے،آئندہ ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی۔

ایئرپورٹ روانگی سےقبل صحافی کے سوال ’میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے‘؟کا نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے،اسی دوران صحافی کے ایک اور سوال ’حکومتی کارکردگی کوکیسے دیکھتے ہیں‘پر نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند دن میں واپس آ کر بتاؤں گا۔

مزیدخبریں