کوئٹہ سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس سیکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر منسوخ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا گیا۔
روز نامہ" امت" نے ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے تاہم جہاں معلوم ہوا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر ٹرین کو منسوخ کیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس کی بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔