آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، کپتان محمد رضوان کا بیان

Oct 28, 2024 | 06:59 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، تاریخ بدلے گی۔محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی، بھارت میں ورلڈکپ اور اولمپکس ٹائٹل اُن کے وژن کا حصہ ہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ بس قوم ڈرے نہیں کہ ہم ہار جائیں گے، مثبت سوچے۔وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی ملنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کپتانی اعزاز اور ایک چیلنج ہے۔ کبھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن وہ یہ ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔

مزیدخبریں