بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست

بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست
بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں بشریٰ اقبال نے ایک پبلک نوٹس شیئر کیا ہے جس میں باضابطہ درخواست کی ہے دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ شاہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب وہ حکیم شہزاد سے شادی شدہ ہیں۔

خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت 9 جون 2022 کو عامر لیاقت اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ  دانیہ ملک کو قرار دیتے ہوئے ان  کیخلاف مقدمہ بھی کیا۔

مزید :

تفریح -