اٹک(آئی این پی پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں سنگدل بیٹے نے عمر رسیدہ باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ فتح جنگ کی حدود ڈھوکڑی روڈ پر پیش آیا، مقتول کی شناخت 73 سالہ جاوید اختر کے نام سے ہوئی، پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لے کر نعش کو منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم موقع سے فرار ہے ، جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔