پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا : عطا اللہ تارڑ

Dec 29, 2024 | 01:51 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاق میں مخلوط حکومت قائم ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو 11 سال ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں مالیاتی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا حکومت کو 152 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانے سے اربوں روپے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کیلئے دیا جاتاہے، خیبر پی کے میں سوشل میڈیا کو ادائیگی فرضی کمپنیوں کے نام پر کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں