بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے دوڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
24نیو ز کے مطابق وکٹوریہ ہسپتال کے دو ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تیسرے ڈاکٹر کو کانگو وائر س کے شبے میں کراچی روانہ کر دیا گیا ہے جہاںاس کے ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کے ناموں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔