وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا کا چمپئن بننے کے چکر میں۔۔۔۔حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا دیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا کا چمپئن بننے کے چکر میں۔۔۔۔حلیم عادل شیخ نے مراد ...
وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا کا چمپئن بننے کے چکر میں۔۔۔۔حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ خود کو دنیا بھر میں کورونا کا ماہر سمجھتے ہیں لیکن ہمیشہ سندھ میں غلط فیصلے کئے ہیں، عوام میں کرونا کا خوف پھیلا کر عوام کو پریشان کیا گیا،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی جو خود" زیر تعلیم" ہیں نے وزیر ہوا بازی پر بڑے بھاشن دے رہے تھے وہ خود اپنے سندھ کےسکول دیکھ لیں، سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے لیکن ان کو کوئی فکر نہیں، صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے ان کو بھیجا جاتا ہے،کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں سارے کام وفاق نے کئے، معاوضہ دس دس لاکھ جاری ہوچکا مزید انشورنس کے 50 لاکھ دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ کہا ہے کہ ریلیف کے کاموں میں پاک فوج بشمول وفاقی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی ادارں نے بھرپور حصہ لیا،ایک کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا، شہداء کی شناخت کا کئی روز سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر ہیں، ابھی تک سندھ حکومت نے شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا، وزیر اعلیٰ صاحب سے کہتا ہوں کام میں تیزی لائیں لواحقین پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کےلواحقین کو فٹبال کی طرح کبھی کہاں تو کبھی کہاں  بھیجا جارہا ہے،سرد خانے بھی سماجی تنظیموں کے ہیں،سندھ حکومت کا خود کوئی بھی سردخانہ موجود نہیں، سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی ریلیف کا ادارہ نہیں بنایا، اربوں کا بجٹ ہڑپ کر دیا جاتا ہے، پچھے 12 سالوں میں اربوں روپوں کو بجٹ کہاں گیا ؟عوام کو سب معلوم ہے کہ پیپلزپارٹی نے کس طرح سندھ میں کرپشن کی؟ اب سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔