ملتان: 11 سالہ بچےکے اغواء و قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا

Oct 29, 2024 | 05:56 PM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے 11 سالہ بچے حمدان کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم دلبر کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ اس کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت کے جج ذوالفقار علی نے جرم ثابت ہونے پر یہ فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف رواں سال مئی میں تھانہ مخدوم رشید میں اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے بچے حمدان کو تاوان کے لئے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

یہ فیصلہ علاقے میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں