لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی خواہش پائل چوہدری نے تماثیل میں جاری ڈرامہ میں پرفارمنس کی حامی بھرلی پہلے ہی دن انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچادی۔ہال میں ونس مور کے نعرے گونجتے رہے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے پائل چوہدری نے کہا کہ حسن مراد میرے سینئر ہیں انہوں نے جب مجھے کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسر اور میری خواہش ہے کہ میں تماثیل میں پرفارم کروں تو میں انکار نہیں کرسکی ۔اس ڈرامے کے لئے میں نے روائتی ڈگر سے ہٹ کر آئٹم تیار کیا ہے میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اس لئے اپنے ہر کام کو بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتی ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں ۔پائل چوہدری نے کہا کہ میں اپنے ہر ڈرامے میں کچھ نہ کچھ نیا کر دکھانے کی کوشش کرتی ہوں شہرت حاصل کرنا آسان ہے لیکن اس کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے ۔