راولپنڈی میں احتجاج:پی ٹی آئی کی 5 خواتین کاجسمانی ریمانڈ منظور

Sep 29, 2024 | 08:00 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی گرفتار5 خواتین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان پر دہشت گردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 
راولپنڈی کے لیاقت آباد میں احتجاج کے موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے15 ارکان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے۔

مقدمے میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق بھی نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں عالیہ حمزہ، شہر یار ریاض، عمر تنویر بھی شامل ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کارکنان نے امن و امان کی صورتحال خراب کی اور ریاست مخالف نعرے لگائے۔

راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں