عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا

عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(ویب ڈیسک) فیصل آباد روڈ پر خاتون کو چھیڑنے پر عوام نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق خاتون کو چھیڑنے اور موبائل نمبر مانگنے پر عوام نے نوجوان کی خوب تسلی کی،  اقبال نامی نوجوان بھٹو کالونی میں خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔

خاتون کے شور مچانے پر عوام نے ناکام عاشق کی خوب دھلائی کر ڈالی اور  ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان کو عوام لاتوں اور گھونسوں ٹھکائی کررہی ہے۔واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی۔