بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے سنیل شیٹی کو نا نا بنا دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی جنوری 2023 میں ہوئی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
اداکارہ اور کرکٹر جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں نے مداحوں کو یہ اطلاع اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی۔اتھیا شیٹی بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں اور اس طرح سنیل بھی نانا بن گئے۔دوسری جانب کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف تھے لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔