وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے موضع داد کمیرا میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا اور ایک کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کا 9ایکٹر زرعی رقبہ واگزار کروایا۔ تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اراضی واگزار کرانے کاسلسلہ جاری ہے سرکاری رقبہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی کی ایک ایک انچ واگزار (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
کرائی جائے گی او ر قبضہ مافیا سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔۔
وہاڑی