سال ڈیڑھ سال پہلے بات ہو رہی تھی کہ سفارتی تنہائی کا شکار ہیں،سفارتی تنہائی ہوا میں اڑ چکی ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سال ڈیڑھ سال پہلے بات ہو رہی تھی کہ سفارتی تنہائی کا شکار ہیں،سفارتی تنہائی ہوا میں اڑ چکی ہے،ایک سال میں سفارتی تنہائی کا تاثر دیا جو حقیقت تھی ہوا میں اڑ چکی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم نے اڑان پاکستان کا پروگرام شیئر کیا ہے،مہنگائی 5فیصد کے قریب آ گئی ہے، اس ماہ5فیصد سے کم نمبر آئے ہیں،ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی پی گروتھ میں بھی مثبت اشاریے ہیں،ان کاکہناتھا کہ سوچا کہ معمول کی ہفتہ وار بریفنگ میں بھی چند منٹ کیلئے شریک ہو جاؤں،ترجمان کا دفتر بڑے اچھے طریقے سے مینج کیا جارہا ہے،ممتاز زہرا کو پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر فرانس کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شفقت صاحب کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سال 2024میں عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا، وزیراعظم نے 31دسمبر کو معاشی پلان دیا ہے،عوام پر بجلی کا بوجھ زیادہ تھا، اس کی متعدد وجوہات تھیں،ہر ہفتے مہنگائی کا جو طوفان تھا وہ اب نہیں ہے،عوام پر بجلی کا بوجھ زیادہ تھا، اس کی متعدد وجوہات تھیں،وزیراعظم نے بجلی میں بھی عوام کو ریلیف دیا ہے،وزیراعظم نے 200یونٹ اور پنجاب میں 500یونٹ تک کا ریلیف دیا، فارن آفس آ کر کہا تھا کہ اب اکنامی ڈپلومیسی بھی کریں گے، ایکسپورٹس بھی اچھا ٹرینڈشوکر رہی ہیں، آئی ٹی میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ سال ڈیڑھ سال پہلے بات ہو رہی تھی کہ سفارتی تنہائی کا شکار ہیں،سفارتی تنہائی ہوا میں اڑ چکی ہے،ایک سال میں سفارتی تنہائی کا تاثر دیا جو حقیقت تھی ہوا میں اڑ چکی ہے،وزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمے داریاں نبھا رہا ہے،غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے،وزیراعظم نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی،فلسطین کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے،وزیراعظم نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی۔