اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز صحافی، ڈپٹی سی ای او " ڈیلی بزنس ریکارڈر" اور ڈائریکٹر "آج ٹی وی" ارشد زبیری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیراعظم نے مرحوم ارشد زبیری کے بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے شعبے میں ارشد زبیری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔