محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے 

Jul 30, 2024 | 10:17 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ جائیں گے۔

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں