پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد ویسٹ انڈیئن بلے باز والٹن سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کہ رنز لیتے ہوئے ویسٹ انڈیئن کھلاڑی کی ٹانگ ان کے سر پر لگ گئی جس کے باعث انہیں گردن اور کمر میں شدید جھٹکا لگا۔ گراونڈ میں موجود فزیو نے انہیں فوری طور پر کالر لگا یا لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔