لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی سیریز کے لئے قومی کھلاڑیوں کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی ہے ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنوبی افریقہ سے سیریز نہایت اہمیت کی حامل ہے اور مضبوط حریف سے کامیابی کے لئے سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور بیٹر فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔