لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شادباغ لاہور میں مبینہ پیٹرول چھڑک کر 20 سالہ نوجوان کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیر اعلیٰ نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-