اسلام آباد کو سموگ سے بچانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی متحرک

Oct 30, 2024 | 04:20 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی متحرک ہو گئی۔
اسلام آباد میں ہوا کا معیار جانچنے کے لئے موبائل سٹیشن نصب کر دیئے گئے ہیں، موبائل سٹیشن پر لگے ہوئے سینسر ہوا کے معیار کو لمحہ بہ لمحہ چیک کریں گے جبکہ شہر میں کچرا اور فضلہ جلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
سموگ کی روک تھام کیلئے شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ روکنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایسی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے، اسلام آباد کی صفائی کے ذمہ دار ادارے کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں، ہوا کا معیار خراب ہونے سے صحت اور سانس کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں