غذر میں یاسین نو پل کے قریب کار دریا میں گر گئی ، 3بہنیں لاپتہ ، والدین کو بچا لیا گیا

غذر میں یاسین نو پل کے قریب کار دریا میں گر گئی ، 3بہنیں لاپتہ ، والدین کو بچا ...
غذر میں یاسین نو پل کے قریب کار دریا میں گر گئی ، 3بہنیں لاپتہ ، والدین کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غذر (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں یاسین نوہ پل کے قریب کار دریا میں جا گری ۔

جیو نویز کے مطابق غذر کے علاقہ یاسین نوہ پل کے قریب کارتیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین بہنیں لاپتہ ہو گئیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کار میں سوار میاں بیوی سمیت تین افراد کو بچا لیا ہے تاہم ان کی تینوں بیٹیاں دریا میں لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم لاپتہ ہونے والی تینوں لڑکیوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

غذر -