بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دوران پاکستانی خاتون کو تحفہ دیدیا، ویڈیو وائرل

Sep 30, 2024 | 12:12 PM

مانچسٹر (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج  کی پاکستانی فین کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود فینز کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ سٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔ دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی فین کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں اسٹیج سے رخصت کیا۔ دلجیت دوسانج کی پاکستانی فین سے گفتگو اور تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزیدخبریں