لارڈزٹیسٹ، انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 358 رنز بنا لیے

Aug 31, 2024

   لندن(این این آئی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز آئی لینڈرز(سری لنکا)کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنا لیے،جو روٹ 143 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

 ، انہوں نے گس اٹکنسن کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ پر 92 قیمتی رنز بنائے،گس اٹکنسن ناقابل شکست 74 اور میتھیو پوٹس 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، سری لنکا کی طرف اسیتھا فرنینڈو،میلان پریانتھ رتھنائیکے اورلاہیرو کمارا نے دو دو جبکہ پربت جے سوریا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جے روٹ نے انگلش ٹیم کی جانب سے اپنی سر زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزیدخبریں