دنیا کی خوبصورت ترین ڈینٹسٹ جس سے علاج کروانے کے لئے مرد خود اپنے دانتوں میں کیڑے ڈال دیتے ہیں، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

دنیا کی خوبصورت ترین ڈینٹسٹ جس سے علاج کروانے کے لئے مرد خود اپنے دانتوں میں ...
دنیا کی خوبصورت ترین ڈینٹسٹ جس سے علاج کروانے کے لئے مرد خود اپنے دانتوں میں کیڑے ڈال دیتے ہیں، دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں کون ہوگا جو خوشی خوشی ڈاکٹر کے پاس جائے، لیکن فلپائن میں ایک خاتون ڈینٹسٹ ایسی ہے جس سے علاج کروانے کے لیے مرد خود اپنے دانتوں میں کیڑے ڈال لیتے ہیں اور اس کی وجہ اس ڈاکٹر کا حسن ہے جسے اس کے مریض دنیا کی خوبصورت ترین ڈینٹسٹ کا خطاب دے چکے ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان لڑکی ڈاکٹر مرجان نصیری ایرانی نژاد ہے اور فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اس کا کلینک ہے۔ اس کے کلینک میں مرد مریضوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں جن میں سے اکثر خودساختہ مریض ہوتے ہیں اور ڈاکٹر مرجان کو بھی اس کا پوری طرح علم ہے۔

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون رپورٹر جس کو دیکھنے کیلئے مَرد اتنے شوق سے ٹی وی دیکھتے ہیں کہ ریٹنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اس کا کہنا ہے کہ ”میں جانتی ہوں کہ اکثر مرد صرف مجھے دیکھنے کی غرض سے علاج کا بہانہ کرکے میرے پاس آتے ہیں۔ یہ مجھے بہت عجیب بھی لگتا ہے اور خوشامدانہ بھی۔“ مرجان کا کہنا تھا کہ ”میری ماں سالوں پہلے انتقال کر گئی تھی اور میرے والد نے اکیلے میری پرورش کی۔ ان کی شدید خواہش تھی کہ میں ڈینٹسٹ بنوں اور میں ان کا خواب پورا کرنے کے لیے ہی اس پیشے میں آئی۔ میں چاہتی ہوں کہ میری شہرت میری خوبصورتی نہیں بلکہ میرا کام بنے۔ خوبصورتی تو وقت کے ساتھ ماند پڑ جائے گی۔یہ انسان کا کام ہی ہے جو اسے ہمیشہ خوبصورت رکھتا ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -