سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کی سب بڑے گیمز ''کھیلتا پنجاب،، کا آغاز کل سے ہوگا

Oct 31, 2024 | 05:42 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کا آغاز کل سے ہوگا، صوبائی وزیرکھیل وا مورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود ہوں گے،کھیلتا پنجاب گیمز 2024میں پنجاب کے ایک لاکھ 20ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریبات منعقد ہوں گی،ڈسٹرکٹ کی سطح پر یکم نومبر سے لیکر 14نومبر تک مقابلے ہوں گے، ڈویژن کی سطح پر 17نومبر سے26نومبر اور صوبائی سطح پر30نومبر سے 5دسمبر تک تک مقابلے ہوں گے، کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر 6گیمزاتھلیٹکس(بوائز اینڈگرلز)،بیڈمنٹن (بوائز اینڈگرلز)،فٹ بال،کبڈی،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال  کا انعقاد کیا جارہا ہے، کھیلتا پنجاب گیمز میں سپیشل بچوں کے مقابلے بھی ہوں گے، ڈویژن کی سطح پر 12گیمز کے مقابلے ہوں گے، کھیلتا پنجاب گیمز میں 10کروڑ روپے کے انعامات جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ کی سطح پر 4کروڑ روپے سے زائد کے انعامات دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں