ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

Oct 31, 2024 | 10:19 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،دونوں  فیملی کے ہمراہ جیل سے روانہ  ہو گئے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت  اسلام آباد نے پولیس ملازم پر تشدد  کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے دونوں میاں بیوی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور کیں،عدالت نے دونوں کو بیس بیس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا،روبکار جاری ہونے کے بعد ایمان مزاری اور ان کےشوہر ہادی علی چٹھہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

مزیدخبریں