متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔
فیول پرائس کمیٹی نے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.74 فی لیٹر درہم مقرر کی ہے جو کہ پاکستانی 207 روپے9 پیسے بنتی ہے۔ اکتوبر میں یہ قیمت 2.66 فی لیٹر درہم (پاکستانی 201.24 روپے) تھی۔ اسی طرح سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر (پاکستانی 198.97 روپے) ہوگی ہوگی، پچھلے مہینے یہ قیمت 2.54 درہم فی لیٹر تھی جو کہ پاکستانی 192.16 روپے بنتی ہے۔ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.55 درہم (پاکستانی 192.92 روپے) فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جوکہ اکتوبر میں 2.47 درہم فی لیٹر (پاکستانی 186.86 روپے) تھا۔جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 2.67 درہم (پاکستانی 201.99 روپے) فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے ڈیزل کی قیمت 2.60 درہم (پاکستانی 196.70.86 روپے) فی لیٹر تھی۔