دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد کے ساتھ نکاح کے بعد رخصتی کی ویڈیو وائرل 

Aug 02, 2024 | 10:41 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی وکیل شہزاد احمد سے  نکاح کے بعد رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نے اپنے وکیل حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی جبکہ دولہے کی یہ دانیہ کے ساتھ یہ چوتھی شادی ہے ، جس کا اعتراف انہوں نے حالیہ انٹرویو کے دوران کیا ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر اب ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دانیہ کی والدہ بیٹی اور داماد کا ماتھا چوم کر استقبال کرتی ہیں ۔

ویڈیو میں دانیہ شاہ نے لال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ دولہے نے کلیجی رنگ کی شلوار قمیض پر ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے ، دولہے کے دوست پیسے لٹاتے ہی بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

عامر لیاقت سے خلع ہونے سے قبل ہی 9 جون کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے جس کے بعد دانیہ نے عامر لیاقت کی جائیداد میں بطور انکی بیوہ حصہ طلب کرتی دکھیں لیکن عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

ایک انٹرویو میں شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ پر بدکرداری کے الزامات لگائے گئے لیکن میرا ماننا ہے کہ میں نے آج تک دانیہ سے زیادہ معصوم اور پرہیزگار خاتون نہیں دیکھی۔

انکا کہنا تھا کہ’ہمارے معاشرے میں عورت کی دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں شادی کو اللہ کی رحمت سمجھتا ہوں اور دانیہ شاہ سے میری چوتھی شادی ہے اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں’۔

شہزاد احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کالے جادو سے متعلق خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے وہ محض ایک مزاحیہ ویڈیو تھی جس کے بعد یہ افواہیں سرگرم ہوئییں کہ میں نے 20 ہزار دے کر کالا جادو کروایا ہے۔‘

واضح رہے کہ شہزاد احمد وہ ہی وکیل ہیں جنہوں نے 5 مئی 2024 میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں سے حصہ دلوا کر رہیں گے اور اس کام کے عوض دانیہ نے انہیں 2 کروڑ روپے دیے ہیں۔

مزیدخبریں