لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خلائی مخلوق کو لے کر چرچہ بڑھتا چلا جا رہا ہے کیونکہ لوگ خلائی مخلوق کے بارے میں جاننے انہیں دیکھنے میں کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے کئی سوشل میڈیا پیجز پر خلائی مخلوق ’ ایلینز’ اور یو ایف اوز (اڑن تشتریوں) کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر زیر گردش رہتی ہیں جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اِن کا وجود حقیقت میں ہے۔ بعض افراد ایلین کے وجود سے صاف انکار کرتے ہیں۔
اس سب کے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بادلوں پر کھڑے 2 لوگوں کو دیکھا گیا جو دکھنے میں انسان لگتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں۔ یا تو یہ نظر کا دھوکہ ہوسکتا ہے یا ممکن ہے کہ کوئی اور مخلوق بھی ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو جہاز میں سوار ایک مسافر نے بنائی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں 2 انسان نما اجسام کو بادلوں کے اوپر کھڑے ہوئے دکھایا گیا اور بادلوں پر ان کا سایہ بھی موجود ہے۔
مذکورہ وڈیو کو اب تک 50 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
ایک صارف نے پوسٹ کے جواب میں لکھا ویڈیو بنانے والا کوئی بھی ہو، وہ ہمیشہ لینز کو ہلا رہا ہوتا ہے، کوئی بھی اس قسم کی شے کو زیادہ دیر تک نہیں فلماتا جن کی بنیاد پر حقیقی نظریات قائم کیے جاسکیں، میرے نزدیک، یہ سب جعلی اور کلک بیٹ ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں ان میں سے کچھ مناظر انسانوں کے ہیں جو برف پر کھڑے ہیں۔
تاہم، بعض صارفین نے اس وائرل ویڈیو میں پیش کردہ غیرمعمولی مناظر پر اپنی مدد آرا کا اظہار بھی کیا ہے۔