بھارتی کرکٹر رویندرا چہل اور اہلیہ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی 

Jan 09, 2025 | 09:40 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ میں دھناشری ورما نے لکھا کہ 'گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کیلئے سالوں محنت کی، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر مجھ سے منسوب منفی چیزیں آسانی سے پھیلائی جاتی رہیں۔

قبل ازیں رواں سال کے آغاز کے محض 6 روز بعد بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑ گئیں تھی جبکہ ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہاں تک تصدیق کی تھی کہ جوڑے کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور دونوں نے اپنے راستے جُدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

باتوں کو تقویت اس وقت ملی جب یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا ہے لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔

ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ دھناشری جو کہ ایک ڈینٹسٹ سے ڈانسر اور کوریوگرافر بنیں، نے مشہور ریئلٹی شو "جھلک دکھلا جا" میں حصہ لیا تھا۔ 

دھناشری اورچہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

مزیدخبریں