مسز شمیم گیلانی
ایک سیاسی ورکر لوڈ شیڈنگ کے دوران گلی کی نکڑ پر تھڑے پر بیٹھے لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ
کون کہتا ہے کہ ہمارے ہاں خوشیوں کی کمی ہے
گنتے جاؤ کہ ہمیں روز کتنی خوشیاں ملتی ہیں
ہر 6 گھنٹے بعد بجلی آنے کی خوشی
بازار میں شاپنگ کر کے زندہ گھر آنے کی خوشی
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 2 روپے کمی کی خوشی
لوکل بس میں سیٹ ملنے کی خوشی
اسی بس سے اتر کر موبائل جیب میں صحیح سلامت موجود ہونے کی خوشی
مسجد سے نکل کر چپل اپنی جگہ موجود ہونے کی خوشی
ٹریفک پولیس سے 100 روپے میں جان چھڑانے کی خوشی
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں