گنتے جاؤ ہمیں روز کتنی خوشیاں ملتی ہیں۔۔؟( سیاسی لطیفہ)

گنتے جاؤ ہمیں روز کتنی خوشیاں ملتی ہیں۔۔؟( سیاسی لطیفہ)
گنتے جاؤ ہمیں روز کتنی خوشیاں ملتی ہیں۔۔؟( سیاسی لطیفہ)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسز شمیم گیلانی 

ایک سیاسی ورکر  لوڈ شیڈنگ کے دوران گلی کی نکڑ پر تھڑے پر بیٹھے لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ

کون کہتا ہے کہ ہمارے ہاں خوشیوں کی کمی ہے 

گنتے جاؤ کہ ہمیں روز کتنی خوشیاں ملتی ہیں 

ہر 6 گھنٹے بعد بجلی آنے کی خوشی 
بازار میں شاپنگ کر کے زندہ گھر آنے کی خوشی 
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد 2 روپے کمی کی خوشی 
لوکل بس میں سیٹ ملنے کی خوشی 
اسی بس سے اتر کر موبائل جیب میں صحیح سلامت موجود ہونے کی خوشی 
مسجد سے نکل کر چپل اپنی جگہ موجود ہونے کی خوشی 
ٹریفک پولیس سے 100 روپے میں جان چھڑانے کی خوشی 

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں 

مزید :

لافٹر -