آسٹریلوی لڑکی نے لوگوں کی  آن لائن عجیب فرمائشیں پوری کرکے خود کو ملینئر بنا لیا

آسٹریلوی لڑکی نے لوگوں کی  آن لائن عجیب فرمائشیں پوری کرکے خود کو ملینئر بنا ...
آسٹریلوی لڑکی نے لوگوں کی  آن لائن عجیب فرمائشیں پوری کرکے خود کو ملینئر بنا لیا
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی 20 سالہ روبی ڈریو نے کووڈ  19 لاک ڈاؤن کے دوران  بالغوں کے پلیٹ فارم اونلی فینز  پر کام کرتے ہوئے صرف ایک سال میں آٹھ لاکھ  یورو (تقریباً  25  کروڑ پاکستانی روپے) کمائے اور ملینئر بن گئی۔

نیوز 18 کے مطابق روبی  نے انوکھی فرمائشوں پر ویڈیوز بنا کر کامیابی حاصل کی، جیسے جرابیں پہن کر ناچنا، صارفین کے نام لے کر انہیں برا بھلا کہنا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک صارف ہفتے میں1200 یورو  تک اس لیے ادا کرتا تھا  کہ وہ اس کا نام لے کر بات کرے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد روبی نے اونلی فینز  پر کام شروع کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ فرمائشیں عجیب ہوتی ہیں، لیکن وہ اپنی حدود قائم رکھتی ہیں۔ ان کی کامیابی نے ثابت کیا کہ مخصوص قسم کے مواد کی بھی بڑی مانگ ہے۔ روبی کے مطابق ان کے گاہکوں میں ان کا ہائی سکول کا بوائے فرینڈ بھی شامل ہے جو ان سے اپنی فرمائشیں پوری کروانے کیلئے بہت زیادہ پیسے ادا کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -