مسلم لیگ (ن) نے اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی

Nov 09, 2024 | 09:33 PM

دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر  امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن )میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔ یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

"سماء نیوز" سے خصوصی گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے( ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ  ورکرز بھی (ن) لیگ میں شامل ہوں گے ۔

واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں