مسلم لیگ (ن) نے اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی
دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن )میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔ یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔
"سماء نیوز" سے خصوصی گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے( ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ ورکرز بھی (ن) لیگ میں شامل ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں ۔